کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اردو بازار میں آثار قدیمہ کی عمارت کی سیل کرنے کے خلاف دکاندار کو قیمتی سامان نکالنے کی اجازت دیدی۔ ہائی کورٹ میں اردو بازار میں آثار قدیمہ کی عمارت کی سیل کرنے سے متعلق دکان مالک کی سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمارت سیل کردی گئی دکان بھی وہیں پر ہے۔