کراچی (پ ر ) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق امام بارگاہ مولانا مسعود الحسن نقوی 42-841 R بلاک 20 انچولی سوسائٹی میں جاری عشرہ مجالس مختار نامہ کی آخری مجلس بروز پیر بتاریخ یکم ستمبر بعد نمازِ مغربین منعقد ہوگی۔ مولانا رضی جعفر نقوی کی امامت میں نماز باجماعت ادا کی جائے گی ۔اراکین انجمن ذوالفقار حیدری کی جانب سے بمقام مسجد خیرالعمل روڈ بلاک 20 انچولی سوسائٹی میں بروز پیر بتاریخ یکم ستمبر مجلس عزا 11 بجے شب منعقد ہوگی ۔ مجلس سے خطاب مولانا سید علی رضا رضوی (آف لندن)کرینگے۔