• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ، سعود آباد کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 70سالہ محمد حنیف اور زخمی کی 17 سالہ احمد ولد ارشد نے نام سے ہوئی ہے۔ اسٹیل ٹاؤن تھانہ کی حدودگھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا ، ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے راہگیر کی شناخت 40 سالہ سمت داس ولد ایشور داس کے نام سے کی گئی ، پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔فرئیر تھانہ کی حدودکے قریب شاپنگ مال میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید