کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے داماد کو گھر بلا کر زندہ جلانے کے مقدمے میں ملزمان سسر چاند سجاد اور چاچا سسر امانت کو کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے اپنے داماد مقتول آرتھر مسیح کو گھر بلا کر زندہ جلایا۔مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔