• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے اور میٹا کی طرف سے ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشت گردی پر ورکشاپ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور میٹا نے مشترکہ طور پر ’’ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشت گردی‘‘ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ کا انعقاد کیا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمان نے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے پی ٹی اے کی سنجیدہ کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے انتہاپسند عناصر کے ہاتھوں غلط استعمال کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی اداروں سے قریبی تعاون ناگزیر ہے،پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ورکشاپ میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ماہرین کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید