کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ بظاہر تحریک انصاف کی اسٹریٹ پاور ختم ہوچکی دوسری طرف عمران خان کی بارگیننگ پوزیشن بھی کمزور ہوئی ہے،ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں سیکورٹی کی ذمہ داری سعودی عرب کو سونپ رہے ہیں ، عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے کہ فورس کے ساتھ عوام کو بے دخل کر دیا جائے۔دو اسٹیٹ کی اصطلاح پرانی ہے اور پھر غزہ میں سیکیورٹی کون سنبھالے گا ۔میری اطلاعات کے مطابق یہ ذمہ داری ٹرمپ سعودی عرب کو سونپ رہے ہیں ،میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی کیمپس مصر اور قبرص کی جانب بننے کا امکان ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ جنگ بندی سے متعلق کوئی چیز سامنے نہیں آئی مگر اسرائیلی حکومت غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کو کیمپوں میں رکھنے کا نیا متنازع منصوبہ سامنے لے آئی ہے۔ایک نقشے کے مطابق فلسطینی کیمپس مصر اور قبرص کی جانب بننے کا امکان ہے ساتھ ہی کچھ اور مقامات پر مزید ممکنہ جگہوں کے لیبل بھی موجود ہیں۔ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہاکہ روس یوکرین کی جنگ میں ابھی تک کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہو پائی ہے وہاں روس کی پوزیشن کمزور ہے اور اس کو انجینئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یورپین فریقین کو بھی آن بورڈ لینا ہے۔