کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اطراف کے تمام ممالک سے شاندار تعاون ملا ہے، ہر ایک نے تعاون کیا ہے لہٰذا کچھ اچھا ہونے والا ہے، ٹرمپ نے مناسب وقت پر ایران پر سے پابندیاں اٹھانے عندیہ بھی دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان عشائیہ کی ابتدا میں بنجمن نیتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ ’امریکا اور اسرائیل دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دینا چاہتے ہیں۔