اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) عازمین حج کیلئے اہم خبر ہے کہ حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں صرف آج کا ایک دن باقی رہ گیا، وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک دو لاکھ تیس ہزار عازمین حج نے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔ عازمین حج کی رجسٹریشن کیلئے آ ج بدھ 9 جولائی آخری دن مقررہے۔