• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی ایم بیک اپ سافٹ ویئر میں خطرناک خامی پر ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ ) نے وی ایم بیک اپ اینڈ ریپلیکیشن (Veeam Backup & Replication) سافٹ ویئر میں ایک انتہائی خطرناک خامی کی وارننگ (ہائی الرٹ )جاری کی ہے، خامی فوری دور نہ کی گئی تو بیک اپ سسٹمز کا کنٹرول سائبر حملہ آوروں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔ یہ خامی (CVE-2025-23121) وی ایم کے پرانے ورژنز 12.0 سے 12.3.1 تک میں موجود ہے، جس کی سنگینی کا اسکور 9.9ہے جو اسے ایک بہت سنگین سیکیورٹی مسئلہ بناتا ہے۔ یہ خامی ڈومین سے منسلک بیک اپ سرورز پر کسی بھی ڈومین یوزر کو سسٹم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دے سکتی ہے، یہ خامی ان وی ایم سسٹمز میں ہے جو ونڈوز ایکٹیو ڈائریکٹری کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں اگر کسی حملہ آور کے پاس ڈومین یوزر کا اکاؤنٹ موجود ہو تو وہ اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیک اپ سسٹم میں خطرناک کوڈ چلا سکتا ہے اور سسٹم کو ہیک کر سکتا ہے، خاص طور پر وہ ادارے زیادہ خطرے میں ہیں جنہوں نے وی ایم سافٹ ویئر کو ڈومین کے ساتھ جوڑا ہوا ہے، حالانکہ وی ایم کمپنی نے اسے الگ یا ورک گروپ میں رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید