• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہم معاہدے کی طرف بڑھنا ہماری ریڈ لائن، حافظ نعیم

لاہور،گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی گئی تو عوامی طاقت سے زبردست تحریک شروع کریں گے، ابراہم معاہدے کی طرف بڑھنا ہماری ریڈ لائن ہے، حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں کو اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ منگل کو منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح انسانیت کو کچل رہا ہے۔ نسل در نسل امریکی غلامی اختیار کرنے والے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی، اس کے حق میں بیان دینے اور نوبل انعام کی نامزدگی کے چکر سے باہر نکلیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جرأت مندانہ اقدامات اٹھائیں۔ حافظ نعیم نے پنجاب اور بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی اور سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی زدہ بلدیاتی حکومتوں کی ناقص کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فارم 47 سے آئے ہوئے حکمران تمام اختیارات اور دولت اپنے قبضہ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید