• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، قائمہ کمیٹی میں اتفاق

اسلام آباد(طاہر خلیل )قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے متفقہ طور پر اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ توہین رسالت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کو پی ٹی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی( این سی سی آئی اے) کی جانب سے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ویب سائٹس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پی ٹی اےاپنے مینڈیٹ کو پی ای سی اے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 (1) کے تحت چلاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید