• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IPP پنجاب کا اجلاس، ورکز کنونشن کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور( خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے اہم اجلاس میں ورکز کنونشن کا دوسرا مرحلہ جلد ہی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد جنرل سیکرٹری و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور سابق صوبائی وزیر و صدر آئی پی پی ویسٹ پنجاب چوہدری ظہیر الدین نے آئی پی پی سیکریٹریٹ میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں بجٹ کے بعد کی ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس میں آئی پی پی ورکرز کنونشن کے دوسرے مرحلے کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کتنے کے لئے بھی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی طرح وسطی اور مغربی پنجاب میں بھی آئی پی پی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے اور صوبے بھر سے پارٹی ورکرز کو متحرک کیا جائے۔ اجلاس میں طے پایا کہ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے انعقاد اور بھرپور کامیابی کے لئے دیگر اضلاع سے بھی لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جس کے لئے سفری سہولیات دینے سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔
لاہور سے مزید