• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے باوجود ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا

لاہور (خصوصی رپورٹر)لاہور میں بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دورانِ بارش سکریپنگ، مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل جاری رہا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر بھر میں نصب ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے جبکہ شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ خاص طور پر تعینات کیا گیا۔ مزید برآں گلبرگ ٹاؤن میں نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ،مین بلیواڑگلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر شاہراؤں کی کلیئرنس کا عمل جاری رہا جبکہ شادمان مارکیٹ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ اور لکشمی چوک پر صفائی آپریشن جاری رہا۔مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہاؤس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے عملہ تعینات رہا۔
لاہور سے مزید