• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے91 مسافروں سے 1,12,660 روپے وصول

لاہور (جنرل رپورٹر)ریلوے لاہور ڈویژن میں بغیر ٹکٹ کے ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کیخلاف ایس ٹی ایز نے مختلف اہم ٹرینوں میں ٹکٹ چیکنگ کیں۔ کارروائی کے نتیجے میں کرایہ کی مد میں 1,00,850 روپے اور جرمانے کی مد میں 11,810 روپے وصول کیے گئے، یوں ریلوے کو مجموعی طور پر 1,12,660 روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔ ڈی سی او عدنان مروت نے دورانِ چیکنگ مختلف کوچز کا معائنہ بھی کیا اور مسافروں سے صفائی، وقت کی پابندی، آرام دہ سفر، اور دیگر سہولیات کے بارے میں براہِ راست فیڈبیک حاصل کیا۔
لاہور سے مزید