• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی جان بچانے پر ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے تعریفی سند ،نقد انعام

ملتان( سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے خاتون کی جان بچانے پر ٹریفک اسسٹنٹ خاور کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کشیں انعام دیا، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی قذافی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ گزشتہ روز معصوم شاہ روڈ سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کے پیچھے بیٹھی خاتون کا برقعہ پچھلے ٹائر میں پھنس گیا اور اس دوران موٹر سائیکل سڑک پر سلپ ھوگیا، اس دوران ڈیوٹی پر موجود خاور ٹریفک اہلکار نے خاتون کی جان بچائی اور ریسکیو 1122 کو کال بھی کی ریسکیو نے بھی موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل سوار کی مدد کی اور خاتون کی جان بچ گئی۔
ملتان سے مزید