• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہ جٹو والہ میں دو گروپوں میں تصادم، 6افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چاہ جٹو والہ میں دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی، شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پرانی رنجش پر چاہ جٹو والہ کے رہاشی دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، اس دوران دونوں گروپوں نے ڈنڈے سوٹوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں 5 افراد کے سر میں شدید چوٹیں آئیں جب کہ ایک معمولی زخمی ہوا ، اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دے کر پولیس کی موجودگی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے زخمیوں میں 18 سالہ عماد معمولی زخمی ہو جبکہ شدید زخمیوں میں 30 سالہ محمد سلیم ،47 سالہ محمد ارشد، 36 سالہ محمد نادر، 53 سالہ محمد حسین ، اور 18 سالہ محمد افتخار شامل ہیں۔
ملتان سے مزید