پشاور( لیڈی رپورٹر ) ضلع ہری پور کے گاؤں کینتھلا کے رہائشی یاسر خان نےکہا ہےکہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ان سے ان کے گھر اور گاؤں سیکیورٹی رسک کے نام پر زبردستی چھین رہی ہے اور انہیں بے گھر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو ہمارے لیے کوئی متبادل گاؤں ہے اور نہ طریقہ کار، ہمارے سروں سے چھت چھینے جا رہے ہیں زمین خالی کرائی جا رہی ہے۔