• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مارکیٹیں قانونی، حکومت سیاحت کے نام پر انہیں مسمار کرنا چاہتی ہے،تاجر تنظیموں

لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی پنجاب کے وفد کی شاہ عالم مارکیٹ میں سرکلر روڈ کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے کی۔ اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور متحدہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر مارکیٹیں اور دکانیں قانونی ہیں، حکومت عالمی اداروں کے دباؤ اور سیاحت کے نام پر انہیں مسمار کرنا چاہتی ہے، ہزاروں دکانیں اور مکانات اس کی زد میں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قانونی حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ متحدہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران میں ملک خالد، حاجی طاہر نوید، شاہد اسلم، رانا مجاہد، حاجی اعجاز احمد، محمد اکرم، توصیف اکرم، محمد حماد ودیگر شامل تھے۔ جبکہ جے یو آئی وفد میں صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، ناظم بزنس فورم چوہدری شبیر نور ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالرحمن، مولانا امجد سعید، مولانا فاضل عثمانی، حافظ عبدالعزیز غازی، قاری معاویہ ڈیروی شامل تھے۔
لاہور سے مزید