• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید حیدر آغا پر فائرنگ کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،قیوم آغا/حاجی شیر علی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا اور حاجی شیر علی بنگلزئی نے مرکزی تاجر اتحاد بلوچستان ہزار گنجی زون کے صدر سید حیدر آغا اور ان کے ساتھی عبدالقیوم کاکڑ کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر شٹرڈاون سمیت سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سیف الدین ، کاشف حیدری ، عصمت آغا و دیگر تاجر رہنماء بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ، گزشتہ روز تاجر اتحاد ہزار گنجی زون کے صدر سید حیدر آغا اور عبدالقیوم کاکڑ کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے تاجروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ اب تک واقعہ میں ملوث افراد گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید