• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹایا جائے،بی ایس او پجار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن (پجار) کے سیکرٹری جنرل شے مرید رشید بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹایا ، 2025 کے امتحانات کے حوالے سے کمیٹی قائم کی ، کرپٹ عملے کو برطرف کیا جائے، بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو فوری کھولا، زرعی یونیورسٹی کوئٹہ کی عمارت اسٹوڈنٹس کے لئے الاٹ کی جائے ، بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچی ، براہوی اور پشتو کے شعبے بند کیے جانے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر نوید تاج ، آغا حق نواز شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں جاری مبینہ کرپشن ، بھتہ خوری نے تعلیمی اداروں کی حالت زار کو عوام کے سامنے عیاں کردیا ہے، حالیہ امتحانات میں 60 نمبروں کی 3 لاکھ روپے تک بولی لگائی گئی جس سے نوجوانوں کا مستقبل داو پر لگ گیا۔حالیہ نتائج مکمل طور پر غیر شفاف ہیں ۔ بی ایس او طلبا کے حقوق اور بورڈ میں جاری معاملات کے خلاف تحریک چلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے مین غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے جامعات کے اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں ایک ہفتے بعد امتحانات شروع ہونے تھے لیکن ہاسٹل اور یونیورسٹی اچانک بند کردی گئی جو انتہائی تشویشناک اور افسوس ناک امر جس کی مذمت کرتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید