کوئٹہ(پ ر) بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نےمرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون کے صدر سید حیدر آغا اور ان کے ساتھی عبد القیوم پرقاتلانہ حملے اور ان کو زخمی کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےورنہ ٹرانسپورٹرز اور تاجر مل کر مجبوراً روڈ بلاک کر دیں گے۔