• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے تین لاکھ ٹن شکر کی درآمد، حکومت نے تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردیں

اسلام آبا د( ناصر چشتی )پہلے2لاکھ ٹن پھر دوسرا ٹینڈر 1.5 لاکھ ٹن چینی کے لیے دیا جائے گا،مارکیٹ میں استحکام اور سستی و معیاری چینی کی فراہمی کے لیے فوری درآمدی حکمت عملی تیار کر لی ، چینی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے کی درآمد کرنے کا فیصلہ، تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا ۔اس سلسلہ میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں چینی کی دستیابی، معیار، قیمتوں میں استحکام اور درآمدی طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھا جا سکے،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت، معیار اور حکومتی کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت نے اس عمل کو سہل بنانے کے لیے تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا ۔

اہم خبریں سے مزید