• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے، نبیل گبول اور طلال میں تلخ کلامی

اسلام آباد (ایوب ناصر) قومی اسمبلی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے طلال چوہدری اور پیپلز پارٹی کے نبیل گبول میں تلخ کلامی ہو گئی ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے روئیے اور لہجے کیخلاف احتجاجاً پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا اور چئیر مین کمیٹی کے روکنے کے باوجود باہر نکل گئے ، نبیل گبول نے کہا کہ ن لیگ کو اکثریت خیرات میں ملی وہ مغرور ہوگئے ہیں ،17راکین کو 120کرکے دکھائیں گے جیسے عمران خان کو ہٹانے کیلئے کیا تھا، بدمزگی شازیہ مری کی وزرات قانون کے افسر سے برہمی پر شروع ہوئی ،ارکان نے ایک دوسرے پر تنقید کی تو شازیہ مری نے دھمکی دی کہ میں اس افسر کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گی جس پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ آپ تحریک لائیں میں خود اس کا سامنا کرونگا۔
اہم خبریں سے مزید