• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، آئین سپریم ہے پر دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آئین سپریم ہے، کے نکتے پر ارکان کے درمیان مکالمے دیکھنے کو ملے اجلاس کے دوران وزارت قانون کے حکام نے بات کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے آئین سپریم ہے ،اس پر شہریار آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا دوبارہ یہ بات دہرائیں، سننے میں اچھا لگ رہا ہے۔زرتاج گل نے اس موقع پر کہا کہ ہم صرف یہ بات سمجھنا چاہ رہے ہیں۔جس پر وزارت قانون کے افسر نے کہا آپ جو کہنا چاہ رہی ہیں میں سمجھ گیا ہوں۔طلال چوہدری نے گفتگو میں مداخلت کرتے ہوئے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو نہیں سمجھتے، ان کو سمجھا دیا جائیگا۔ اجلاس میں سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے شازیہ مری نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک افسر کے رویے پر تحریکِ استحقاق لائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید