اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سینیٹر شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ،چیئرمین یوسف رضا گیلانی اورڈپٹی چیئرمین کاقائد حزب اختلاف سے را بطہ، جلد صحتیا بی کیلئے دعا ، نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایوان با لا کےقائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو رات گئےسینے میں تکلیف کے باعث پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا ، پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹروں کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج بارے مشاورت کرے گی۔