• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کے وزراء کا مصروف ترین دن اہم رابطے، دو طرفہ مذاکرات

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان کے دورےپر آئے ہوئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے وفد کے ہمراہ بدھ کو اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں دو طرفہ وفود کی ملاقات اور مذاکرات دونوں وزرائے خارجہ اسحاق ڈار اور حقان فیدان کی مشترکہ پریس کانفرنس پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی ترکیہ کے وزیر دفاع پاشارگلرے سے ملاقات اور اسلام آباد میں ایئر ہیڈاکواٹرز کا دورہ ان کی مصروفیات میں شامل تھا تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکیہ اور پاکستان کے آفیشل میڈیا کو کوریج کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید