میرپورخاص (رپورٹ: سید محمد خالد) ضلع میرپورخاص میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنےآگئی۔ مستحقین کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 18 تک کے افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ1سے 18تک کے ملازمین کی بیگمات نے شامل ہیں۔ فہرست میں مالی، کلرک اور چوکیدار سمیت گریڈ 16سے 18تک کے ہائی اسکول ٹیچرز کی بیگمات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے وصول کی گئی رقم کہ کٹوتی کی جائے گئی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کرادی جائے گی۔