• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، اسٹیٹ بنک کو بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مراعاتی اسکیم پر نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد( تنویرہاشمی)سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بیرون ملک سے ترسیلات زر سے متعلق سٹیٹ بنک کی جانب سے دی جانیوالی مراعات کی پاکستان ترسیلات زر اقدام اسکیم پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی ، کیونکہ اس سکیم سے پاکستان کے ایک سو ارب روپے سے زائد رقم ڈالر کی صورت میں بیرون ملک بنکوں کو جارہی ہے، کمیٹی نے اندرون ملک کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کیلئے ویزہ اور ماسٹر کارڈ کے بجائے پے پاک کارڈ کا آپسن دینے کی بھی ہدایت کی اور سٹیٹ بنک کو ہدایت کی گئی ہےکہ بنکوں کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ بنک اکائونٹ فارم میں پاکستانی ڈیبٹ کارڈ کا آپشن شامل کریں ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت بدھ کوہوا ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہےکہ ایف بی آر میں ہر طرح کی سیاسی مداخلت ختم کر دی ، سینٹر افنان اللہ کی جانب سے ایف بی آر کے ایک افسر کی جانب سے ہراساں کرنے پر کمیٹی سینٹر محسن عزیز کو معاملے کی انکوائری کے لیے نامزد کیا ہے جس میں ایف بی آر کے گریڈ 22کے دو ممبر بھی شامل ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید