• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم کا ایریگیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ غیر حاضر تین افسران کو نوٹس جاری

ملتان(سٹافرپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ایریگیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا اچانک معائنہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے پر تین افسران کو اظہارِ وجوہ کانوٹس جاری کر دیا۔غیر حاضر افسران میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عروج الحسن، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل حسنین عباس مزمل، اور ڈپٹی سیکرٹری محسن نذیر شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سپیشل سیکرٹری ایریگیشن جنوبی پنجاب کنور اعجاز خالق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید