• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کا رشتے داروں پر بلیک میلنگ کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں گزشتہ دس برسسے محنت مزدوری کرنے والےزکریا ٹاؤن کےرہائشی محمد ریاض نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے آر پی او ، ڈی پی او مظفرگڑھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے، محمد ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے سسرالی رشتے دارگزشتہ سات سالوں سے نازیبا ویڈیوز کی بنیاد پر اسےمسلسل بلیک میل کر رہے ہیںاور اسسے بھاری رقوم بٹورچکے ہیں اور اب بھی آئے روز سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مزید رقوم کا تقاضا کرتے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بلیک میلرز کے خلاف فوری ایکشن لے کر ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید