• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تقریب

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان اور تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون نے مبتلا مریض بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے کہا کہ تھیلی سیمیا میجر کے مریضوں میں متواتر انتقال خون کے باعث ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح بہت زیادہ ہے ، اس لئے تھیلی سیمیا کے مریضوں کو صاف، صحت مند اور سکرین شدہ خون لگوانا چاہیے تاکہ انتقال خون کی وجہ سے ہونے والے ہیپاٹائٹس کو روکا جاسکے، تھیلی سیمیا فیلوز کو خون مستند اور لائسنس یافتہ بلڈ بینک سے لگوانا چاہیے جہاں پر بلڈ سکریننگ کا معیار بہتر ہو تاکہ ایک مرض میں مبتلا کسی مریض کو دوسرے مرض میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔
پشاور سے مزید