• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت پیزو میں گردوں کا اسکریننگ کیمپ ،500مریضوں کامفت علاج

پشاور(جنگ نیوز)لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے ٹبہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے پیزو پلانٹ میں قائم عبدالرزاق ٹبہ ویلفیئر ڈسپنسری میں 25اور 26جولائی کو گردوں کی اسکریننگ کے 2روزہ کیمپ انعقاد کیا۔ کیمپ میں مقامی کمیونٹی کے 500 سے زائد افرادکو طبی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد گردوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کی بروقت تشخیص کو فروغ دینا تھا۔ کیمپ میں مختلف طبی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں گردوں کے فنکشن ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، بلڈ پریشر چیک اپ، اور جنرل ہیلتھ کنسلٹیشن جیسی خدمات مفت فراہم کی گئیں۔اس موقع پرموجود ٹبہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے سینئر ڈاکٹرز اور ماہرین نے مریضوں کو رہنمائی اور مشورے فراہم کیے۔لکی سیمنٹ کا یہ اقدام اپنی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود اور پائیدار صحت کیلئے کے لیے جاری وابستگی کی عکاسی ہے۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر کمپنی نے ٹبہ کڈنی انسٹیٹیوٹ اور تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور سے مزید