• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں ایک شخص قتل ، لڑکے اور لڑکی کی خودکشی ، موٹرسائیکل چھن گئی

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ٗجوان لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی ٗایک شخص کو لوٹ لیا گیا ۔چالیس سالہ فردوس ولد ایوب خان سکنہ پہاڑی پورہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنی بیٹی ٗبیٹے اور رشتہ دار حارث کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ راستے میں پشتہ خرہ چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزمان فرار ہو گئے ادھر تھانہ فقیر آباد کی حدود جواں سال لڑکی مسماۃ مشال دختر اکرام اللہ سکنہ سعید آباد پجگی روڈ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی متوفیہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی نماز ظہر کے لئے بالائی منزل پر گئی تھی جہاں انہوں نے دیکھا تو اس نے خودکشی کی تھی جبکہ تھانہ چمکنی کی حدود حاجی آباد میں بیس سالہ محمد عباس ولد محمد صفدر خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کرکے دریافت شروع کردی ۔تھانہ خزانہ کی حدود میں نادرن بائی پاس پر رہزنوں نے نور محمد ولد باورخان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور آٹھ ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔
پشاور سے مزید