• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی کیمپ اڈہ، تاجر اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی اورملازم ملوث نکلے

پشاور (کرائم رپورٹر )پشاور کے علاقے حاجی کیمپ اڈہ کے قریب کاسمیٹکس کاکاروبارکرنے والے تاجر فضل ہادی کے اپنی ہی بیوی اورملازم کے ہاتھوں قتل کا انکشاف ہوا ہے ، ملزموں نے مقتول کی جائیدادہتھیانے اورآپس میں شادی رچانے کیلئے اجرتی کے ذریعے اسے قتل کرایا، پولیس نے کیس ٹریس کرتے ہوئے خاتون سمیت دوملزموں کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ گلبہار میں ایس پی فقیرآباد ارشد خان نے ڈی ایس پی عمرآفریدی نے بتایاکہ 21 جولائی کو احمد ہادی سکنہ سوات حال مدینہ کالونی نے والد کے قتل کی رپورٹ تھانہ پہاڑی پورہ کو کی تھی ۔جس وقت فضل ہادی قتل ہوا اس کابیٹا احمد ہادی اور ملازم ذیشان بھی ان کے ہمراہ موجود تھا، ذیشان ساکن مدینہ کالونی نے بیان دیا کہ وہ بینک جارہے تھے جہاں سے کال آئی تھی حالانکہ کوئی کال نہیں آئی تھی، اس کی مقتول کی بیوی کے ساتھ تعلق کے شبے پروہ قتل کیس ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایس پی نے بتایاکہ وقوعہ کو راہزنی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تاہم مقتول سے رقم، موبائل وغیرہ نہیں چھینا گیا تھا اوربیوی اورملازم نے ملکر اسے راستے سے ہٹایا۔ انہوں نے بتایاکہ قتل کی منصوبہ بندی 25روز قبل کی گئی جبکہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھی فضل ہادی کو زہردیکر مارنے کا منصوبہ تھاتاہم ملزمہ کوموقع نہیں ملا۔ اس بار اجرتی کو 2لاکھ دیکر اسے قتل کیا گیا جبکہ 2لاکھ مزید دینے تھے۔ واقعہ میں ملوث دوٹارگٹ کلرزتاحال فرار ہیں۔ ایس پی ارشد خان نے مزید بتایاکہ ملزمہ بیوٹی پارلر چلاتی ہے جبکہ ملزم ذیشان ان کے ساتھ گزشتہ 14یا 15سال سے کام کررہا تھا، ملزمہ کو شوہر کے کردار پر شک تھا جس پر ان کے درمیان گھریلو تنازعہ بھی چلا آرہا تھااورملزمہ نے ملازم سے تعلق بڑھایا۔ اس موقع پر ورثاءنے بتایاکہ مقتول نے ملزمہ سے تقریبا20سال قبل پسندکی شادی کی تھی اور ان کے 3جوان بچے بھی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جائیدادوکاروبار ہتھیانے کیلئے فضل ہادی کی جان لی گئی ۔
پشاور سے مزید