• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ثقافت کا ثقافتی میلے ’’جشن خیبر‘‘ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پشاورور( لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ثقافتی ورثے کی بحالی اور فروغ کیلئے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا ہے جس کے تحت موسیقی، ڈرامہ، فنون لطیفہ اور دستکاری جیسے ثقافتی ستونوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ اورخیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری ثقافت ڈاکٹر عبدالصمد نے فنکاروں کے وفد سے تفصیلی بات چیت کی۔ وفد میں پروفیسر سجاد اورکزئی، پشتو اداکارہ نوشابہ بی بی، افشین زمان، منظور خان، ڈاکٹر مسعود الرحمان، عمر حیات، اشفاق طورو، محمد نواز اور سید احمد بخاری سمیت موسیقی، فلم اور ادب سے وابستہ ممتاز شخصیات شامل تھیں۔
پشاور سے مزید