• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام سوات میں آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے سینئر کوچز نے شرکت کی۔ ٹریننگ کیمپ انٹرنیشنل کوچ وریفری (شیہان) صاحبزادہ الہادی کی نگرانی میں منعقد ہواجس کے شرکاء کو جدید بین الاقوامی ٹیکنیکس پریکٹس کروائی گئی۔ محمدیاسین، یاسربلیک بیلٹ تھرڈڈان،نثارشنواری بلیک بیلٹ تھرڈڈان،خورشید شباب بلیک بیلٹ سیکنڈڈان نے کھلاڑیوں کو مختلف تکنیک اور کاتاز سے روشناس کرایا۔
پشاور سے مزید