• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کے لئے پانچ روزہ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار)نظامت امور نوجوانان خیبرپختونخوا نے یتیم بچوں کے لئے پانچ روزہ لیڈرشپ کیمپ چمکتے ستارے کا انعقاد کیاجس کا مقصد معاشرے کے قابل رحم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو قائدانہ صلاحیتوں، روحانی تربیت اور شہری ذمہ داریوں سے آراستہ کرنا تھا۔ کیمپ میں روحانی تربیتی نشستیں، قیادت سازی کی عملی مشقیں اور نعت، اذان و تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کی سب سے یادگار سرگرمی "ٹریک ٹو لالازار" رہی جس کے ذریعے نوجوانوں میں ٹیم ورک، برداشت اور فطرت سے محبت کے جذبات اجاگر کئے گئے۔ شرکاء نے "کلین اینڈ گرین پاکستان" مہم میں بھی حصہ لیا جس سے ان میں ماحولیاتی ذمہ داری اور قومی معاملات میں اجتماعی شرکت کا شعور اجاگر ہوا۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ محض تفریحی سرگرمی نہیں بلکہ خود شناسی اور قیادت کے سفر کا آغاز تھا، کیمپ میں یتیم بچے چمکتے ستارے اپنی قابلیت اور حوصلے سے یہ ثابت کر گئے کہ وہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
پشاور سے مزید