• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024-25، تجارتی خسارہ 9 فیصد رہا، برآمدات 4.7 اور ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )گزشتہ مالی سال2024-25میں پاکستان 32ارب 10 کروڑ ڈالر کی برآمدات، 58ارب40کروڑ ڈالر درآمدات ہوئی ہیں اس طرح تجارتی خسارہ9فیصد کےساتھ 26ارب30کروڑ ڈالر رہا، برآمدات میں 4.7فیصد اور درآمدات میں 6.6فیصد اضافہ ہوا، ترسیلات زر 26.6فیصد اضافے کے ساتھ 38ارب30کروڑ ڈالر موصول ہوئیں ، ایف بی آر نے پورے سال میں 11740ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا اور گروتھ 26.3فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.7فیصد رہی ، زراعت کے شعبے میں 0.6فیصد ، صنعت کے شعبے کی شرح نمو 4.8فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 2.9فیصد رہی ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 0.3فیصد سے کم ہو کر منفی 1.5فیصد رہی۔

اہم خبریں سے مزید