کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل و اداکارہ حمیر ا اصغر علی کے بھائی نوید اصغر نے کہاہےکہ حمیرا ایک خودمختار لڑکی تھی اس نے شوبزنس میں کام کرنے کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا اور اپنی مرضی سے کراچی میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بات درست نہیں کہ حمیرا کے اہل خانہ اس سے غافل تھے ،میں یہاں آیا ہوں اپنے والد صاحب کی مرضی سے آیا ہوں۔
لاش کو لاہور منتقل کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمیرا کے ساتھ والدہ مسلسل رابطے میں تھی۔