اسلام آباد (فاروق اقدس ) جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےKP میں سینیٹ کا انتخابات مل کر لڑنے کی حکومتی پیشکش بَسروچَشم قبول کر لی ،خیبر پختونخوا میں ایوان بالا کی نشستوں کیلئے بہر صورت اکثریت حاصل کرنے پر اتفاق رائے قا ئم،انتخابی اتحاد کی تجویز ،مسلم لیگ کا وفد پی پی پی اور اے این پی سے بھی رابطے کریگا،دریں اثناءخیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق آریانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں ۔مصدقہ اطلاعات سے معلو م ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان اصولی طور پر یہ اتفاق رائے طے پایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایوان بالا کی نشستوں کیلئے بہر صورت اکثریت حاصل کی جائیگی۔