• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد کھلبلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد کھلبلی مچ گئی سا نحہ لیاری کے بعدعملے کی دفتر میں حاضری ان دنوں کم رہتی تھی جمعرات کو سوک سینٹر میں واقع ایس بی سی اے ہیڈ آفس جیسے ہی پولیس پہنچی بعض افسران اور دیگر عملے نے عمارت سے نکلنے کی کوشش کی اور جو ابھی دفتر نہیں پہنچے تھے وہ باہر سے واپس چلے گئے ایس بی سی اے میں سارا دن خوف وہراس رہا ادارے کے ترجمان شکیل ڈوگر نے بھی اپنے دونوں فون بند رکھے جس کی وجہ سےمیڈیا تک صحیح معلومات نہ پہنچ سکیںذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے 9افسران کو حراست میں لیا گیا اورتمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیاتھاحراست میں لئے گئے افسران کا تعلق لیاری ڈویژن اور ساوتھ زون سے بتایاجاتاہےتمام افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید