• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے والد کے انتقال پر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں سعودی عرب سے والد کے انتقال پر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد50ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر ون ڈی کالا میدان کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مسلح ملزمان نے ایک نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی،نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سینے میں ایک گولی لگنے سے وہ جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ جبران ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید