• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک گودام میں آتشزدگی،چھت گرنے سے ریسکیو اہلکارشہید،3زخمی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شفیق آباد میں کھوکھر ٹاؤن پلاسٹک گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیاپولیس کے مطابق گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار ملبے تلے دب گئے 3 زخمیوں 40سالہ طیب 36سالہ جہانگیر اور 28سالہ شعیب کو ملبے سے نکال لیا گیا دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق 38سالہ ناظم حسین فائر ریسکیور کی شہادت کی تصدیق ہوگئی شہید ریسکیور کے جسد خاکی کو نکال لیا گیار ی ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ گودام میں آگ بجھانے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت کا معائنہ کر رہے تھے،آتشزدگی سے شدید متاثر گودام کی چھت اچانک گر گئی،پلاسٹک گودام میں دوپہر 12 بجے کے قریب آگ لگی تھی۔
لاہور سے مزید