• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیاسی قیادت کو جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی، بھارت سے ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر اس کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہو رہی،کبھی کہتے ہیں عارضی سیز فائر ہے، کبھی کہتے ہیں ٹریلر تھا  اصل فلم چلنا باقی ہے، ہم نے تو اپنا حساب چکا دیا ،دنیا بھر میں بھارتی بیانیہ ناکام بنایا،، شاید ملک میں دباؤ بہت زیاد ہے، کبھی کہتے ہیں عارضی سیز فائر ہے، کبھی کہتے ہیں یہ ٹریلر تھا ابھی اصل فلم چلنا باقی ہے، ہم نے تو اپنا حساب چکا دیا ۔ہم نے باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے، کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے۔

اہم خبریں سے مزید