اسلام آباد(فاروق اقدس)خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل جو 21 جولائی کو ہونگے ،اسلام آباد میں ہونیوالے رابطوں اور ملاقاتوں کی سرگرمیوں اضافہ ہو رہا ہے رابطے،مشاورت اور حکمت عملی کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ کی سیاسی رونقیں پھر لوٹ آئیں، خورشید کی وفد کے ساتھ جے یو آئی امیر اور رہنمائوں سے ملاقاتیں ، اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کی سیاسی رونقیں کی ایک بار پھر لوٹ آئیں ہیں،جمعہ کو بھی پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔