• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ میر حسن نقوی ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن میر حسن نقوی ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن ،ڈاکٹر ناصر اقبال  ایڈیشنل سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ، رضوان جاوید ہاشمی سینیئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن، حیدر علی FIAسے پنجاب تبدیل،  احمد تنویر سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ، ملیحہ نشان اقبال کی 18میں ترقی، پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے ڈسپوزل پر موجود پوسٹل گروپ کےگریڈ 21کے افسر رضوان جاوید ہاشمی کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ،ایف آئی اے سے پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر حیدر علی کو پنجاب میں تعینات کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید