اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے 165 افسران پر مشتمل عبوری سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ۔ عبوری سینیارٹی لسٹ 3 جولائی 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ سنیارٹی لسٹ میں موجود افسران کو 14دن کے اندر دستاویزی ثبوت کے ساتھ اعتراضات جمع کروانے کی اجازت ہو گی۔ بعد ازاں لسٹ حتمی ہو جائے گی۔ لسٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ تمام صوبائی انسپکٹر جنرلز کو لسٹ افسران تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔