• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ حمیرا انسانی، شقی القلبی اور بے حسی کی لرزہ خیز داستانیں چھوڑ گئیں

اسلام آباد(فاروق اقدس)اداکارہ حمیرااصغر اپنے جانے کے بعد انسانی بے رحمی،شقی القلبی اور بے حسی کیساتھ ساتھ بے شمار ایسے سوالات چھوڑ کر گئی ہیں جن کے جواب کبھی نہ ملیں اور اگر ملیں بھی تو ان کی سچائی کی کوئی مصدقہ سند نہیں ملے گی اور ان کی حیثیت محض دعووں کی ہوگی۔

شوبز میں جس شہرت کی طلب اور خواہش انہوں نے اپنی زندگی میں کی ہوگی  ،اُس سے کہیں زیادہ موت کی قیمت پر ملی، جن کے جواب کبھی نہ ملیں  گے اور اگر ملیں بھی تو ان کی سچائی کی کوئی مصدقہ سند نہیں ملے گی ۔

بحیثیت اداکارہ حمیر ااصغر شوبز کی دنیا میں کوئی نام نہ بنا سکی اور نہ ہی اداکارہ کے حوالے سے زیادہ مانوس رہیں لیکن اپنی پر اسرار اور المناک موت کے متجسس کے سوالات کے باعث انہیں ملک میں اور ملک کے باہر "شہرت "مل رہی ہے اور یقیناً جس شہرت کی طلب اور خواہش انہوں نے اپنی زندگی میں کی ہوگی انہیں اُس سے کہیں زیادہ موت کی قیمت پر ملی۔

اہم خبریں سے مزید