• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جارہے، وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جار ہے، بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی نہیں رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید