• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی پالیسیاں توانائی کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی پالیسیاں توانائی کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، صوبائی بجٹ میں شمسی توانائی کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، سندھ کے محکمہ توانائی کے زیر اہتمام منعقدہ توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے تھر کے کوئلے کو عالمی منڈیوں سے ملانے کے لیے 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے اسے گیم بدلنے والا منصوبہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلہ، گیس، ہوا اور شمسی توانائی سمیت وسیع وسائل کی وجہ سے صوبے کی پاکستان کی ’انرجی باسکٹ‘ کے طور پر صلاحیت پر زور دیا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ وفاقی پالیسیوں نے جاری چیلنجز کو جنم دیا ہے جو سندھ میں توانائی کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید